مردان کے ڈی پی او کے زیر صدارت پولیس حکام کا اجلاس

مردان کے ڈی پی او کے زیر صدارت پولیس حکام کا اجلاس

  

مردان (بیورورپورٹ) ڈی پی او آفس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس پی آپریشن محمد آیاز سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے اجلاس کے دوران سرکلز کی سطح پر جرائم اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے 635مجرمان اشتہاری، 115سہولت کار، 426منشیات فروش،83قمار باز،71ہوائی فائرنگ،سود کے مرتکب 03 افراد کی گرفتاری اور گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے501کلوگرام سے زائد چرس،24کلوگرام ہیروئین،10923گرام آئس اور 204لیٹر شراب برآمدگی پر اطمینا ن کا اظہار کیااور پولیس افسران کو ان کاروائیوں میں مزید تیز ی لانے کیلئے ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر غفلت اور لا پرواہی کے مرتکب افسران/ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی جبکہ اپنی فرائض منصبی جانفشانی اور احسن طریقے سے سرانجام دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -