اے این پی کے رہنماء حمایت اللہ مایار امریکہ کا 6 ماہ کا دورہ مکمل کرکے وطن پہنچ گئے

اے این پی کے رہنماء حمایت اللہ مایار امریکہ کا 6 ماہ کا دورہ مکمل کرکے وطن ...

  

مردان(بیورورپورٹ) سابق ضلع ناظم اور اے این پی کے رہنماحمایت اللہ مایار امر یکہ کا چھ مہینے دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے انہوں نے امریکہ میں پختون کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم خیبر سوسائٹی امریکہ کے چیئرمین تاج اکبر لالا اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کی اور اوورسیز پاکستانیوں کی ملک و قوم کی ترقی کیلئے خدمات کو سراہا۔ مردان میں میڈیا کے نمائندو ں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی ملک پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے ھم وطنوں کا درد محسوس کیاہے اور اسکے غم و درد میں ھمیشہ شریک ہوئے ہیں اورآزمائش کی ہر گھڑی میں قوم کا ساتھ دیاہے اس موقع پر پارٹی رہنما الحاج سبزعلی خان، ھارون خان، آصف مایاراوردیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -