ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف واقعات میں سات افراد زخمی
صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک کے مختلف واقعات میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122صوابی کے رپورٹ کے مطابق سوات موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب موٹر کار کے حادثے میں چار افراد محمد حسن، حسنات، محمد فرہاد اور مقیت زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اسی طرح صوابی مردان روڈ پر کرنل شیر خان مزار کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں 29سالہ فیض علی زخمی ہو گیا جب کہ صوابی جہانگیرہ روڈ پر مانکی کے مقام پر لوڈر رکشے کے حادثے میں 23سالہ لیاقت اور 18سالہ عمر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم کے جوانوں نے تینوں حادثوں کے جاے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو مردان اور صوابی کے ہسپتالوں کو منتقل کر دیا۔