بہترین کارکردگی پر ممتاز تاجر رہنما ظاہر شاہ کو گولڈ میڈل سے نواز گیا

بہترین کارکردگی پر ممتاز تاجر رہنما ظاہر شاہ کو گولڈ میڈل سے نواز گیا

  

مردان (بیورورپورٹ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بہترین کارکردگی پر ممتاز تاجر رہنما ظاہر شاہ کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گذشتہ روز ایف پی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار کے ہدایات پر پشاور کے ریجنل آفس میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سارک چیمبر کے نومنتخب نائب صدر حاجی غلام علی،خیبرپختون خوا کے نائب صدر قیصر خان داؤزئی،کوارڈینٹر سرتاج احمد خان بھی موجود تھے جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز جاوید خان مروت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے تقریب میں مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختون خوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ کو صنعت وتجارت کی ترویج وترقی اوربہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل سے نوازاگیا اس موقع پر ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز کے صدر میاں انجم نثار اور سارک چیمبر کے نومنتخب نائب صدر حاجی غلام علی کا شکریہ اداکیا ہے اورکہاکہ ایف پی سی آئی کی طرف سے حوصلہ افزائی پر تمام مشران کا مشکورہوں اور آئندہ بھی تاجربرادری اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاؤں گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -