ملک میں کورونا مزید 19 زندگیاں نگل گیا، 295نئے کیس رپورٹ

ملک میں کورونا مزید 19 زندگیاں نگل گیا، 295نئے کیس رپورٹ

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6052 ہوگئی ہے جبکہ مزید 295نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 282645 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2164، سندھ میں 2250 اور خیبر پختونخوا میں 1219 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 170، بلوچستان میں 137، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 57 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ جمعہ کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 295 کیس اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 193 کیس 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 41 کیس 3 ہلاکتیں، گلگت 53 کیس اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 94040 اور ہلاکتیں 2164ہو گئی ہیں۔ صوبے میں اب تک کورونا کے 86086 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15182 ہوگئی ہے جبکہ اب تک کورونا سے 170 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے، ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عدم عملدرآمد سے کورونا دوبارہ پھیل سکتا ہے، قوم محرم الحرام میں گائیڈ لائنز پر عمل کے جذبے کو برقرار رکھے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ اعجازشاہ، معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے شرکت کی جبکہ صوبائی نمائندوں کی بذریعہ ویڈیولنک جلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال اورمستقبل کی حکمت عملی اور مختلف شعبوں کی بحالی،یوم آزادی و محرم کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ یوم آزادی، محرم الحرام سے متعلق جامع ضابطہ اخلاق ترتیب دیا گیا ہے، سماجی فاصلہ، ماسک استعمال سے متعلق تفصیلات ضابطہ اخلاق کا حصہ ہیں، کپڑے کے ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ ممکن ہے۔

کورونا 

مزید :

صفحہ اول -