اب تک کی بارش کی صورت حال قابو میں ہے، ناصر شاہ 

اب تک کی بارش کی صورت حال قابو میں ہے، ناصر شاہ 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل شام سے اب تک کی بارش کی صورت حال قابو میں ہے، متواتر بارشوں کے باوجود کسی مقام پر نالہ اوور فلو نہیں ہوا۔وزیر بلدیات سندھ نے گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی اور وسطی میں اب کی بار صورت حال بہتر رہی،کسی بھی مقام پر پانی کھڑا نہیں رہنے دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بارش کے دوران تمام بلدیاتی عملہ مستقل طور پر سڑکوں پر موجود رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی درخواست پر کے الیکٹرک نے بجلی کی فراہمی بھی جاری رکھی۔

مزید :

صفحہ اول -