اسلام آباد میں گیسٹ ہاؤس پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد میں گیسٹ ہاؤس پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

  

اسلام آباد کے علاقے ایف سیون تھری میں نشے میں دھت ہوکر گیسٹ ہاؤس پر فائرنگ کرنے والے ملزم سلمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اسلام ا?باد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایف سیون کے رہائشی سلمان نامی شخص نے نشے میں دھت ہوکر گیسٹ ہاؤس پرفائرنگ کی جس سے وہاں موجود کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شراب پی رکھی تھی اور ہوش و حواس میں نہیں تھا جب کہ ملزم کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔

 اسلحہ برآمد

مزید :

صفحہ اول -