ملک میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں: زلفی بخاری 

ملک میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں: زلفی بخاری 

  

  اسلام آ باد (آئی این پی)  پاکستان میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں، زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، کورونا کیخلاف کامیابی کا جشن مناتے ہوئے یہ نہ بھولیں کہ جنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں، نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کے سربراہ زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، ملک بھر میں سیاحتی مراکز، ہوٹلزاور ریسٹورنٹس کھولنے جارہے ہیں۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -