حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا عرس11تا 22فروری 2021کو ہو گا

حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا عرس11تا 22فروری 2021کو ہو گا

  

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اجمیر شریف، انڈیا میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی  ؒکے عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے25 اگست، 2020 تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستوں کے ہمراہ وزارت کے نام ایک ہزار روپے (Rs.1000)کا ناقابلِ واپسی بینک ڈرافٹ لَف کرنا لازم ہے۔ عرس کی تقریبات 11تا 22 فروری، 2021 تک بھارت میں جاری رہیں گی۔ وزارت کے مطابق پانچ سو پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا اگر درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو25ستمبر، 2020بروزجمعہ وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ سو زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات ہدایات درخواست فارم، وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہیں۔پرانے فارموں پر دی گئی درخواستوں کو زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -