ایم ایل ون منصوبہ، 5ہزار سے زائد تجارتی مراکزکو خالی کرنے کیلئے 5ماہ کی مہلت
پشاور(آئی این پی) پشاور تا کراچی ایم ایل ون لائن منصوبے کے پیش نظر5ہزار سے زائد تجارتی مراکز کو خالی کرنے کیلئے پانچ مہینے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔ ہشتنگری ریلو ے پھاٹک،فردوس ریلوے پھاٹک، حاجی کیمپ ریلوے پھاٹک، نوشہرہ،خیر آباد، اٹک، سمیت مختلف مقامات پر تجارتی اور گھریلوعمارتوں کو گرایا جا ئیگا، جس کیلئے تاجرو ں سے پہلے ہی سٹامپ پیپر پر معاہدہ کیا گیا تھا، ایم ایل ون منصوبے کے پیش نظر دکانوں کو خالی کرنے کے نوٹسز تیار کرنے کاعمل ستمبر سے شروع کردیا جائیگا۔
ایم ایل ون منصوبہ