وزیراعظم عمران خان کابھارت طیارہ حادثہ پر افسوس کااظہار

وزیراعظم عمران خان کابھارت طیارہ حادثہ پر افسوس کااظہار
وزیراعظم عمران خان کابھارت طیارہ حادثہ پر افسوس کااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کےلئے دعا کی ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے ایئرانڈیا کے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا بھی کی۔اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور ان کے لیے دعا گو بھی ہوں‘۔
یاد رہے کہ دبئی سے ریاست کیرالا کے شہر ڑیکوڈ کے خیرپور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایئرانڈیا کے طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 191 مسافر سوار تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں دبئی سے بھارت آنے والے 174 مسافر، 10 بجے، 6 کرویﺅ ممبرز اور دو پائلٹس موجود ہیں۔حادثے میں اب تک 20 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔