پاک فوج نے کراچی میں بحالی کے کام کا آغاز کر دیا

پاک فوج نے کراچی میں بحالی کے کام کا آغاز کر دیا
پاک فوج نے کراچی میں بحالی کے کام کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے کراچی میں طوفانی بارش کے بعد بحالی کے کام کا آغاز کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کے بعد پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے سڑکوں پہ پانی جمع ہے، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے اور نظام زندگی ابتر ہو کر رہ گیا ہے جب کہ بجلی کی عدم فراہمی نے صورتحال کومزید گھمبیر بنا دیا ہے۔بارش کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ اور اس کے اطراف کی سڑکوں پہ پانی جمع ہو گیا۔