موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دیدی

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دیدی
موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ہے۔وزارتِ خزانہ پاکستان نے ایک بیان کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم قرار دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے کم کرنے کا جائزہ لیا تھا، جائزے کے بعد موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھی۔

وزارتِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری برقرار رکھنا اقتصادی و مالی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزارت خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ موڈیز نے غیر یقینی اور مشکل ترین حالات میں پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔