ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔سندھ جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لیہ اور ملتان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولنگر، بہاولپور اور ڈی جی خان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

صوبہ سندھ میں کراچی، حیدر آباد، جامشورو، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین میں بارش متوقع ہے، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، کوہاٹ اور بنوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ خضدار، آواران ، لسبیلہ، کیچ، پنجگور اورتربت میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -اسلام آباد -