سعودی عرب کے نائب وزیردفاع کا انتقال، پاک فوج کا بھی اظہار افسوس

سعودی عرب کے نائب وزیردفاع کا انتقال، پاک فوج کا بھی اظہار افسوس
سعودی عرب کے نائب وزیردفاع کا انتقال، پاک فوج کا بھی اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وہ علیل تھے ۔ 

عرب میڈیا کے مطابق العیش 2014 سے اس عہدے پر تعینات تھے ، اس سے پہلے 2010 سے 2013 تک سعودی رائل ایئر فورس کے کمانڈر انچیف رہے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ 1952 ء میں جوف میں پیدا ہونیوالے محمد بن عبداللہ  نے 1970 میں رائل سعودی ایئرفورس میں شمولیت اختیار کی اور 1972 میں شاہ فیصل ایئر اکیڈمی سے پائلٹ کے طورپر گریجوایشن کی ، اور اسی سال ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ بن گئے ۔ 

ان کے انتقال پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی تعزیتی پیغام جاری کیا اور آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مثالی دوست سے محروم ہوگیا، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند مقام عطا کرے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -