ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ بیوی کے ہاتھوں قتل 

ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ بیوی کے ہاتھوں قتل 
ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ بیوی کے ہاتھوں قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کو بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزمہ نے فائرنگ کرکے خود کو بھی زخمی کرلیاجس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی 92 کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ کو بیوی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،شاہد حفیظ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ان کاپہلی بیوی شہلا سے اکثر جھگڑا رہتاتھا ،آج صبح بھی شاہد حفیظ اور ان کی اہلیہ کے درمیان جھگڑا ہواجس پر شہلا نے فائرنگ کرکے شاہد حفیظ کو قتل کردیا، ملزمہ نے فائرنگ کرکے خود کو بھی زخمی کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد حفیظ کا بیوی کیساتھ جھگڑاہواتھاجس پر شہلا نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیااورقتل کاالزام نامعلوم افراد پر لگا دیا،شاہد حفیظ کے بھائی نے بھابھی کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی۔