اسلام آبادہائیکورٹ ،فیصل واوڈا نااہلی کیس اورتوہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا،عدالت نے فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی ۔
رجسٹرارہائیکورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی کازلسٹ جاری کردی،سنگل بنچ جسٹس عامر فاروق 20 اگست کو دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے ۔