ڈاکٹر ظفر مرزا کے کنسلٹنٹس اور مشیروں کو بھی فارغ کئے جانے کا امکان، کل تعداد کتنی ہے؟ یقین کرنا مشکل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے 17 کنسلٹنٹ اور مشیروں کو فارغ کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفیٰ کے بعد یہ مشیر اور کنسلٹنٹ دفتر نہیں آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزارت کے مختلف امور پر مشاورت اور نگرانی کیلئے سترہ کنسلٹنٹ اور مشیروں کا تقرر کیا تھا جن میں ڈاکٹر اسرار الحق، ڈاکٹر طاہر جاوید، کرم شاہ، جواد رانا، ڈاکٹر عثمان مشتاق، سلطان غنی، ایاز کیانی، عمیر صدیقی، فہد قیصرانی، ڈاکٹر رضا زیدی، ڈاکٹر احسان احمد،ڈاکٹر حسن محمود، ڈاکٹر بسمہ، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر عزیز اور لبنیٰ یعقوب شامل تھے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفیٰ کے بعد مذکورہ کنسلٹنٹ اور مشیروں نے وزارت میں اپنے دفاتر آنا چھوڑتے ہوئے کام روک دیا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے تاحال کسی مشیر اور کنسلٹنٹ کو برقرار رکھنے کی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔