ریلوے سٹیشن کی گھڑیاں بند ہونے پر سٹیشن منیجر لاہور معطل، حیران کن خبرآگئی

ریلوے سٹیشن کی گھڑیاں بند ہونے پر سٹیشن منیجر لاہور معطل، حیران کن خبرآگئی
 ریلوے سٹیشن کی گھڑیاں بند ہونے پر سٹیشن منیجر لاہور معطل، حیران کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) جنرل منیجر ریلوے دوست علی لغاری نے ریلوے سٹیشن کی گھڑیاں بند ہونے پر سٹیشن منیجر لاہور کو معطل کر دیا ہے۔ 

جنرل منیجر نے ریلوے سٹیشن پر 1836ء سے لگے دو گھڑیاں بند دیکھ کر نوٹس لیا۔ سٹیشن منیجر یونس بھٹی کو لاہور ڈویژن اٹیچ کر دیا گیا ہے،اب اے ٹی او لاہور ڈویژن سیدہ مرضیہ زہرہ بتول کو سٹیشن منیجر لاہور کا اضافی چارج دے دیا گیا۔گریڈ 17 کی اے ٹی او نے سٹیشن منیجر لاہور کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون افسر کو سٹیشن منیجر کا چارج سونپا گیا ہے۔