حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی ،شہریوں کو احتیاط کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑناچاہئے،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی ہے ،شہریوں کو احتیاط کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑناچاہئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کاجوموقع عطاکیا اسے عبادت سمجھ کر نبھا رہے ہیں ،حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی ہے ،شہریوں کو احتیاط کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑناچاہئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ماسک پہننے کی پابندی،سماجی فاصلے بدستور برقرار رکھنے سے صورتحال مزید بہتر ہو گی،اپوزیشن رہنماﺅں کی کورونا پر منفی سیاست بری طرح ناکام رہی ۔