"اس کے ساتھ میری دوستی نہیں،رومانوی سین کی شوٹنگ کے دوران بہت مشکل پیش آئی لیکن ۔ ۔ ۔" اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حیران کن انکشاف کردیا
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ رومانوی سین عکس بند کرانا مشکل لگتا ہے۔
روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی رواں ڈرامہ سیریل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارعمیر رانا کے ساتھ میری دوستی بھی نہیں ہے ان کے ساتھ رومانوی سین کی شوٹنگ کے دوران بہت مشکل پیش آئی لیکن عمیر رانا بہت اچھے انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہمیں ڈراموں میں اپنا کلچر پیش کرنا چاہئے، نئے ڈراموں میں موضوعات کی کمی نظر آتی ہے۔