سندھ ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر ...
سندھ ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کردیااور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 27 اگست کو جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دینے کیلئے متفرق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ 2 مئی 2013 کو مرادعلی شاہ کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا،نااہلی کے باوجود مرادعلی شاہ نے جامشورو سے ضمنی الیکشن لڑا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے 27 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -