نالوں کی صفائی کاکام اصل میں مقامی حکومت کاہے ،تمام اختیارات وزرائے اعلیٰ اپنی کنڈلی میں لئے بیٹھے ہیں ،فوادچودھری 

نالوں کی صفائی کاکام اصل میں مقامی حکومت کاہے ،تمام اختیارات وزرائے اعلیٰ ...
نالوں کی صفائی کاکام اصل میں مقامی حکومت کاہے ،تمام اختیارات وزرائے اعلیٰ اپنی کنڈلی میں لئے بیٹھے ہیں ،فوادچودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفودچودھری نے کہاہے کہ نالوں کی صفائی کاکام اصل میں مقامی حکومت کاہے ،تمام اختیارات وزرائے اعلیٰ اپنی کنڈلی میں لئے بیٹھے ہیں ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نالوں کی صفائی کاکام اصل میں مقامی حکومت کاہے ،صوبے آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد سے انکاری ہیں ،تمام اختیارات وزرائے اعلیٰ اپنی کنڈلی میں لئے بیٹھے ہیں ۔

فوادچودھری نے کہاکہ اختیارات کی مرکزیت کی یہ خواہش ختم کرنا ہوگی،مقامی حکومتوں کی تشکیل کی جارہی ہے اورنہ صوبائی فنانس ایوارڈ ہو رہا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -