اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کیلئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنیوالا قاتل گرفتار، تفصیلات ایسی کہ یقین کرنا مشکل

اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کیلئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنیوالا قاتل ...
اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کیلئے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کرنیوالا قاتل گرفتار، تفصیلات ایسی کہ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں پولیس نے سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کے لیے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کیا کرتا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے، اس نے پیپلز کالونی میں 6 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے قتل کے 6 اور اقدام قتل کے 3 مقدمات میں ملوث ملزم ارسلان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ہاتھوں قتل اور زخمی ہونے والے تمام مقدمات نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہیں اس لیے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کی شناخت پریڈ کے بعد ہی اسے ان مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔