وزیراعظم کے 15 معاون خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیس 11 اگست کو سماعت کیلئے مقرر

وزیراعظم کے 15 معاون خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیس 11 اگست کو سماعت کیلئے مقرر
وزیراعظم کے 15 معاون خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیس 11 اگست کو سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم کے 15 معاون خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیس 11 اگست کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں وزیراعظم کے معاونین کی شمولیت کیخلاف کیس بھی سماعت کیلئے مقررکردیاگیا۔
عدالت نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیسز یکجا کرنے کی ہدایت کی تھی ،اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی،جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ کیسز پر سماعت کرے گا۔