اسلام آباد میں لاک ڈاؤن مکمل ختم، پورا ہفتہ کاروبار کرنے کی اجازت

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن مکمل ختم، پورا ہفتہ کاروبار کرنے کی اجازت
اسلام آباد میں لاک ڈاؤن مکمل ختم، پورا ہفتہ کاروبار کرنے کی اجازت

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز کو پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ،جس کے بعد آج بروز ہفتہ کاروبار مکمل طور پر کھل گیا۔

اسلام آباد میں مارکیٹوں ،دکانوں اور شاپنگ مالز کے لیے لاک ڈاؤن مکمل ختم  کردیا گیا اور شہر میں اب دکاندار پورا ہفتہ کاروبار کر سکیں گے۔وفاقی حکومت نےنوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کا کاروباری افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔

اسلام آباد میں دکانیں کھلنے سے خریدار بھی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ دفتر سے آنے کے بعد مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات کار ختم ہو جانے کے باعث مشکلات درپیش ہوتی تھی ، اب چھٹی والے دن سکون سے خریداری کر سکیں گئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -