ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف گھیراتنگ،17 اگست کو نیب لاہور میں طلب

ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف گھیراتنگ،17 اگست کو نیب لاہور میں طلب
ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف گھیراتنگ،17 اگست کو نیب لاہور میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف نیب لاہور نے گھیرا تنگ کردیا،حنیف عباسی کوپنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں17 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا،نیب لاہور نے حنیف عباسی کو20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کردیا۔
حنیف عباسی سے سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیاآپ کی 4 جنوری 2017 کو اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی؟،بطور چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی آپ کے پاس کیا اختیارات تھے؟، کیا آپ نے ایک ساتھ ہی 66 منصوبے شروع کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا؟۔