ایل این جی کیس ،نیب کانامکمل ضمنی ریفرنس جمع کرائے جانے کاانکشاف

ایل این جی کیس ،نیب کانامکمل ضمنی ریفرنس جمع کرائے جانے کاانکشاف
ایل این جی کیس ،نیب کانامکمل ضمنی ریفرنس جمع کرائے جانے کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی کیس میں نیب کی جانب سے نامکمل ضمنی ریفرنس جمع کرائے جانے کاانکشاف ہوا ہے، احتساب عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس پر اعتراض لگا کرواپس کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایل این جی ضمنی ریفرنس میں نامکمل دستاویزات اور غلط نمبرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے ،عدالت نے نیب کو ایل این جی ضمنی ریفرنس درستگی کے بعد دوبارہ جمع کرانے کاحکم دیدیا۔
واضح رہے کہ نیب نے ایل این جی ضمنی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت15 ملزموں کو نامزد کیاہے،مفتاح اسماعیل،عبداللہ شاہد خاقان،شیخ عمران الحق بھی ملزموں میں شامل ہیں۔