میت لے جانیوالی ایمبولینس کو ٹریفک حادثہ، مزید اتنی ہلاکتیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں

میت لے جانیوالی ایمبولینس کو ٹریفک حادثہ، مزید اتنی ہلاکتیں کہ دیکھنے والوں ...
میت لے جانیوالی ایمبولینس کو ٹریفک حادثہ، مزید اتنی ہلاکتیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں

  

ملتان (ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔  ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں تیز رفتار ایمبولینس اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایک پرائیویٹ ایمبولینس میں میت کو لے جایا جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث مقیم پور کے نزدیک ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -