" یہ بالکل سچ نہیں " بیروت دھماکوں کے بعد حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا موقف بھی آگیا

" یہ بالکل سچ نہیں " بیروت دھماکوں کے بعد حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (ویب ڈیسک)حزب اللہ سربراہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندر گاہ پر حزب اللہ کے میزائل اور اسلحہ کا ذخیرہ تو کیا ایک گولی بھی موجود نہیں تھی۔سید حسن نصر اللہ نے دھماکوں کے بعد میڈیا اور کچھ سیاسی جماعتوں کی طرف بیان کئے گئے دوسرے موقف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کو بیروت بندر گاہ دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا تھا ۔ یہ بالکل سچ نہیں ہے۔

دوسری جانب سید حسن نصر اللہ نے دھماکوں کی وجوہات اور نوعیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حملہ میزائل یا ڈرون یا یہ کہ کوئی اور حملہ بھی تھا تو پھر بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ امونیم نائٹریٹ کا بہت بڑا ذخیرہ بندر گاہ پر گذشتہ چھ برس سے موجود تھا تو اس کی ذمہ داری حکومت اور سیاست دانوں پر عائد ہوتی ہے۔