کورنگی میں کتے نے 2 سالہ بچے اور بچانے کیلئے آنے والے شخص کو کاٹ لیا

کورنگی میں کتے نے 2 سالہ بچے اور بچانے کیلئے آنے والے شخص کو کاٹ لیا
کورنگی میں کتے نے 2 سالہ بچے اور بچانے کیلئے آنے والے شخص کو کاٹ لیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورنگی میں کتے نے 2 سالہ بچے کو کاٹ لیا،کتے نے بچے کو بچانے کیلئے آنے والے شخص کو بھی کاٹ لیا، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں کتے نے 2 سالہ بچے کو کاٹ لیا،کتے نے بچے کو بچانے کیلئے آنے والے شخص کو بھی کاٹ لیا،آوارہ کتے نے اس جگہ دوسری بچی کو بھی کاٹ لیا،تینوں کوہسپتال داخل کرا دیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آوارہ کتے نے 2 سالہ کلیم اللہ کی آنکھ اور منہ کو نوچ کھایا،بچے کے والد نے کہاکہ بچے کو چھڑانے کیلئے علاقہ مکین آگے بڑھا تو اسے بھی کاٹ لیا،والد نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے حکومت سے درخواست ہے کہ آنکھ ضائع ہونے سے بچائی جائے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -