نوازشریف اور آصف زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں رہی،شیخ رشید

نوازشریف اور آصف زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں رہی،شیخ رشید
نوازشریف اور آصف زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں رہی،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں رہی، پہلے ہی کہاتھاعید کے بعد نیب ان کو بلائے گا،ان سب کے کیس بڑے سنجیدہ ہیں۔وزیر ریلوے نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا پی ٹی آئی کے وزراکرپشن کررہے ہیں ،نیب کئی لوگوں کو بلاکے چھوڑ بھی دیتا ہے ،تفتیش کے بعد الزام غلط ثابت ہونے پر چھوڑ دیاجاتا ہے۔شیخ رشید نے کہاک عدالت نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے کہ 120 عدالتیں اور120 دن میں ہی فیصلہ ہوتوساری کرپشن ختم ہو جائے ۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایل این ون کا30 اگست سے پہلے پہلے ٹینڈر جاری ہو جائے گا،وزیراعظم عمران خان سے پیر یا منگل کوملاقات کروں گا،پیر سے ٹرینیں کھولنے جارہے ہیں ،بدرایکسپریس کاروٹ بدل کر بذریعہ فیصل آباد کردیا،موہن جوداڑرو ایکسپریس کوکراچی تک لے جائیں گے ۔

شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف واپس نہیں آرہے ،عمران خان کوشش کررہے ہیں چینی اور آٹے کے ریٹ کم کئے جائیں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ بھی وقت آناتھا کراچی کے نالے مرکز نے صاف کرنے تھے ،کسی حکومت کیلئے یہ خوش آئند بات نہیں ،انہوں نے کہاکہ میں نے 14 وزارتیں کی ہیں ،8 کرکے میری توہین نہ کرو۔
شیخ رشید نے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی کہاں گئی ؟،میں ٹرین نہیں چلا رہا یہ تحریک چلانے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وزارت چھوڑ دوں گا کسی لیبر کو نہیں نکالوں گا ۔