اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیرکل پاکستان آئیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیرکل پاکستان آئیں گے ،ودلکان بوزکیر نے اپنے ٹوئٹ میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔
صدریواین جنرل اسمبلی وولکان بوزکیرنے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں کل اسلام آباد پہنچوں گا،انہوں نے کہاکہ میں مختلف ممالک کے دورے ان کے دعوت ناموں پر کررہا ہوں، پاکستان کادورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کروں گا جس میں مختلف ایشوز پر بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ یواین جنرل اسمبلی کے صدر کاپہلے دورہ پاکستان ملتوی ہو گیاتھا۔