"ایک ارب ڈالر قرض کی واپسی، اور اب ادھار تیل کی سہولت بھی معطل، تاحال سعودی عرب نے . . ." غریدہ فاروقی نے تشویشناک بات کہہ دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سعودی عرب کے ایک ارب ڈالر واپس کردیئے اور ادھار تیل دینے کی سہولت کا معاہدہ بھی ختم ہوچکا ہے اور اب سینئر اینکر غریدہ فاروقی نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بڑا سوال اٹھا دیا۔
ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے لکھا کہ " ایک ارب ڈالر قرض کی واپسی؛ اور اب ادھار تیل کی سہولت بھی معطل؛ تاحال سعودی عرب نے پاکستان کیلئے ادھار تیل کی سہولت کی تجدید نہیں کی جو کہ 9جولائی کو ختم ہو گئی تھی۔ برادر اسلامی ملک، دیرینہ دوست کیساتھ تعلقات دراڑ کا ذمہ دار کون!؟؟"
وہ دراصل اس خبر پر سوال اٹھارہی تھیں جس کے مطابق وزارت خزانہ نے تصدیق کی کہ سعودی عرب سے 3 ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل ادھار ملنےکی سہولت ایک سال کے لیے تھی جس کی تجدید ہوسکتی تھی۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت رواں سال 9 جولائی کو ختم ہوگئی ہے اور اس معاہدے میں توسیع کی درخواست سعودی عرب کے ساتھ زیر غور ہے۔