”چاہتا ہوں کل درخت لگانے کیلئے پوراپاکستان میرا ساتھ دے“وزیراعظم عمران خان کی قوم سے شجرکاری مہم کاحصہ بننے کی اپیل

”چاہتا ہوں کل درخت لگانے کیلئے پوراپاکستان میرا ساتھ دے“وزیراعظم عمران خان ...
”چاہتا ہوں کل درخت لگانے کیلئے پوراپاکستان میرا ساتھ دے“وزیراعظم عمران خان کی قوم سے شجرکاری مہم کاحصہ بننے کی اپیل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قوم سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ چاہتا ہوں کل درخت لگانے کیلئے پوراپاکستان میرا ساتھ دے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کاکل سے آغاز ہوگا،وزیرعظم عمران خان شجرکاری مہم کاآغاز کریں گے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں قوم سے شجرکاری مہم کاحصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ چاہتا ہوں کل درخت لگانے کیلئے پوراپاکستان میرا ساتھ دے،اپنے ممبر پارلیمنٹ،وزرائے اعلیٰ ،ٹائیگرفورس کو مہم میں شامل ہونے کاکہہ دیا ہے ۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ٹائیگرفورس بھی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم میں حصہ لے،ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگانے کاہدف ہے،ہدف سے تجاوزکرنےکی کوشش کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -