آپ کے دور میں مسئلہ کشمیر کے بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے ،شبلی فراز کا شہبازشریف کے بیان پر ردعمل

آپ کے دور میں مسئلہ کشمیر کے بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے ،شبلی ...
آپ کے دور میں مسئلہ کشمیر کے بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے ،شبلی فراز کا شہبازشریف کے بیان پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں مسئلہ کشمیر کے بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے ۔


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں مسئلہ کشمیر کے بجائے مودی سے ذاتی مراسم پروان چڑھائے گئے ،گزشتہ دہائی میں کشمیر کاز کو ذاتی کاروباری مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا گیا۔شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کی دنیا بھر میں وکالت کررہے ہیں۔