مانچسٹرٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیدیا

مانچسٹرٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیدیا
مانچسٹرٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیدیا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانچسٹرٹیسٹ میں ٹیم پاکستان  دوسری اننگزمیں 169رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈکوجیت کیلئے 277 رنزکاہدف دیدیا۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 169 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے277 رنز درکار ہیں۔پاکستان نے چوتھے دن کھیل کا آغاز 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز سے کیا اور آخری دو وکٹوں نے 32 قیمتی رنز جوڑے۔دن کے آغاز میں ہی یاسر شاہ نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن 158 رنز کے مجموعے پر وہ 33 قیمتی رنز بنا کر وکٹوں کے بیچھے آؤٹ ہو گئے۔نسیم شاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد عباس 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ٹیم پاکستان کی طرف سے اظہرعلی 20،اسدشفیق 29،محمدرضوان 27،یاسرشاہ 33 رنزبناکرآؤٹ ہوئے ۔ 

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اسیورٹ براڈ نے تین، کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر اور ڈوم بیس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

مزید :

کھیل -