امریکہ اور فرانس کا بیروت کے متاثرہ عوام کو فوری امداد فراہم کرنے پر اتفاق

امریکہ اور فرانس کا بیروت کے متاثرہ عوام کو فوری امداد فراہم کرنے پر اتفاق
امریکہ اور فرانس کا بیروت کے متاثرہ عوام کو فوری امداد فراہم کرنے پر اتفاق

  

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمنیوئل میکرون نے دھماکوں سے متاثرہ لبنان کے عوام کو فوری امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاﺅس نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماں نے ٹیلی فون پرہونے والی گفتگو میں بیروت میں ہونے والی جانی نقصان اور تباہی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوں نے لبنانی عوام کو فوری امداد کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے پربھی اتفاق کیا۔اسی روز امریکی فضائیہ کی مرکزی کمان نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ امدادی سامان کی دو بڑی کھیپ بیروت پہنچا دی گئی ہیں۔

جمعرات کو لبنان کے دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے کہا تھا کہ فرانس نے لبنان کو پہلے ہی امداد بھیج دی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید طبی سامان بھیجا جائے گا۔بیروت کی بندرگاہ کو منگل کی شام ہونے والے دو بڑے دھماکوں نے ہلا کر رکھ دیا تھا جن میں کم از کم 154 افراد ہلاک اور 5 ہزار کے قریب لوگ زخمی ہوئے جبکہ شہر میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے۔

مزید :

بین الاقوامی -