احساس پروگرام ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل تقلید مثال بن چکا ہے ،مراد سعید

احساس پروگرام ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل تقلید مثال بن چکا ہے ،مراد سعید
احساس پروگرام ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل تقلید مثال بن چکا ہے ،مراد سعید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ کورونا میں کمی ہی نہیں دیگر شعبوں سے بھی خوشخبریاں آنے لگیں ، احساس پروگرام ترقی پذیر ممالک کیلئے قابل تقلید مثال بن چکا ہے ۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ اللہ کے فضل سے زرمبادلہ کے ذخائر19اعشاریہ 56 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں ،پاکستان سٹاک ایکس چینج بہتری میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے ،درجہ بندی میں موڈیز پاکستان کی بہتر ریٹنگ کی گواہی دے رہا ہے ،موڈیز نے بھارتی معیشت کے منفی ہونے کے بارے میں بھی دنیا کو بتایا۔

مراد سعید نے کہاہے کہ نہایت مشکل معاشی صورتحال کے باوجود پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں،بہتراقتصادی منصوبہ بندی کے باعث تجارتی خسارے میں کمی نمایاں ہے ،جاری کھاتوں کے خسارے میں 78 فیصد تک کی تاریخی کمی آچکی ہے 

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -