وزیراعظم عمران خان کی فون کال اورنیک خواہشات پر شکر گزار ہوں ،سری لنکن وزیراعظم مہنداراجا پاکسے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجا پاکسے نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی فون کال اورنیک خواہشات پر شکر گزار ہوں ۔
سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اعلیٰ سطح دورو ں کا منتظر ہوں،باہمی دوروں سے دوطرفہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔