وزیر اعظم نے تمام صوبوں سے ہیلتھ سے متعلق ۔۔۔ پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے ایسی بات کہہ دی کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی

وزیر اعظم نے تمام صوبوں سے ہیلتھ سے متعلق ۔۔۔ پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے ...
وزیر اعظم نے تمام صوبوں سے ہیلتھ سے متعلق ۔۔۔ پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے ایسی بات کہہ دی کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ میں کرونا وبا کے خلاف شہید ڈاکٹروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، حکومت نے کرونا میں غیر معمولی خدمات انھیں پر سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے تمام صوبوں سے ہیلتھ سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں، وبا کے دوران غیر معمولی خدمات پر حکومت نے سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، وبا کے دوران میڈیا نے بھی سخت حالات میں فرائض انجام دیے۔ انھوں نے کہا کہ کرونا وبا میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس نے فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کیا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہیلتھ سیکٹر کو اپ گریڈ کیا جائے۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شریف فیملی کا علاج صرف لندن کے ایون فیلڈ فلیٹس میں ہو سکتا ہے، 40 سال اقتدار میں رہنے والے ایک ہسپتال نہ بنا سکے جس میں ان کا علاج ہو سکے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے ان لوگوں نے کراچی کا امن تباہ کیا، اب سندھ کے لوگ بارش کے پانی میں ڈوب رہے ہیں، سندھ میں ایک پرچی چیئرمین کی حکومت ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -