کوروناکا پھیلاؤ روکنے کے لیے"نو ماسک نو ٹورازم" پالیسی اپنائی جائے، اسد عمر نے بڑی ہدایت جاری کردی

 کوروناکا پھیلاؤ روکنے کے لیے"نو ماسک نو ٹورازم" پالیسی اپنائی جائے، اسد عمر ...
 کوروناکا پھیلاؤ روکنے کے لیے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا  ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ٹورازم سیکٹر کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے، نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی حکام نے ویڈیو لنک پر کرونا وائرس کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ ٹورازم سیکٹر کی بحالی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہو رہی ہیں جو کہ افسوسناک ہیں، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے،اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے حکام کو سیاحتی گائیڈ لائنز کی تیاری کی ہدایت کردی گئی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ٹورازم سیکٹر کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے، آزاد کشمیر، پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات انتہائی اہم ہیں، مقامی حکومتیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات پر آنے والے لوگ ماسک کا استعمال لازمی کریں، نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -