مٹیاری لاہور660کے وی ٹرانسمیشن لائن آخری مراحل پر ،اس منصوبے سے کتنے لوگوں کو روزگار ملے گا؟عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی

مٹیاری لاہور660کے وی ٹرانسمیشن لائن آخری مراحل پر ،اس منصوبے سے کتنے لوگوں کو ...
مٹیاری لاہور660کے وی ٹرانسمیشن لائن آخری مراحل پر ،اس منصوبے سے کتنے لوگوں کو روزگار ملے گا؟عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ مٹیاری لاہور 660 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی شمالی ترسیل کی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886 کلومیٹرہے ،ٹرانسمیشن لائن سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 1.66 ارب ڈالر لاگت آئے گی جبکہ اس کا 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبے سے 2212 افراد کو روزگار کے براہ راست مواقع ملے، اس کے علاوہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

مزید :

قومی -