مہاتیر محمد کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر عمران خان بھی میدان میں آگئے 

مہاتیر محمد کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر عمران خان بھی میدان ...
مہاتیر محمد کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر عمران خان بھی میدان میں آگئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کا مشکور ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوالالمپور میں اپنے خطاب میں مہاتیرمحمد نے کشمیریوں کی بھرپورحمایت کی۔واضح رہے مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ ردعمل کا علم ہونے کے باوجود میں نے کشمیریوں کے حق میں بولنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے مطابق خاموش رہنا ایک آپشن نہیں ہے۔ مجھے اپنے کہے پر کوئی افسوس نہیں۔ مجھے افسوس ہے کہ میری وجہ سے ملائیشا کی پام آئل کی برآمدات پرفرق پڑا، ایسی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کی یہ کوئی بڑی قیمت نہیں۔

مزید :

قومی -