ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ایک نئی جنگ چھیڑ دی، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ایک نئی جنگ چھیڑ دی، انتہائی پریشان کن خبر آگئی
ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ایک نئی جنگ چھیڑ دی، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور چین کے مابین تلخی پہلے ہی عروج کو چھو رہی تھی اور اب صدر ڈونلڈٹرمپ نے چینی ایپلی کیشنز پر پابندی کے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے چین کے ساتھ نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے گزشتہ روز ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا ہے جس میں 2مقبول ترین ایپلی کیشنز ٹک ٹاک اور ’وی چیٹ‘ کو بند کرنے کے لیے 45دن کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے۔ آرڈر میں ایپلی کیشنز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 45دن کے اندر امریکہ میں اپنے آپریشنز امریکی کمپنیوں کو فروخت کر دیں، بصورت دیگر امریکہ میں ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کے آرڈر کے تحت ’وی چیٹ‘ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ’ٹین سینٹ‘ کو امریکہ سے کوئی بھی ٹرانزیکشنز کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’ٹین سینٹ‘ کمپنی امریکی کمپنیوں ٹیسلا، سنیپ (Snap Inc)اور Redditمیں کافی تعداد میں شیئرز کی مالک بھی ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس آرڈر کے بعد ٹین سینٹ کے ایشیائی مارکیٹس میں حصص کی قیمت راتوں رات 10فیصد تک گر گئی اور کمپنی کو اربوں کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’مائیکروسافٹ‘ کی طرف سے پہلے ہی ایک بیان میں تصدیق کی جا چکی ہے کہ وہ امریکہ سمیت دیگر کئی ممالک میں ’ٹک ٹاک‘ کے آپریشنز خریدنے کے لیے ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر کے بعد امریکہ اور چین کے تعلقات میں تلخی مزید بڑھ گئی ہے جو کسی بھی طرح کی سنگین صورتحال کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس اقدام کے جواب میں چینی حکومت امریکی کمپنیوں ایپل اور مائیکروسافٹ وغیرہ پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔