بغیر ناک اور آنکھوں کے بکری کے بچے کی پیدائش، بھارت میں لوگوں نے پوجا شروع کردی

بغیر ناک اور آنکھوں کے بکری کے بچے کی پیدائش، بھارت میں لوگوں نے پوجا شروع ...
بغیر ناک اور آنکھوں کے بکری کے بچے کی پیدائش، بھارت میں لوگوں نے پوجا شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک کسان کی بکری نے معذور بچے کو جنم دیا جس کی شکل ایسی تھی کہ توہم پرست لوگوں نے اسے بھگوان بنا لیا اور اس کی پوجا شروع کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر مظفر پور کے ایک نواحی گاﺅں میں پیش آیا جہاں اس سیاہ اور سفید رنگ کے میمنے کی پیدائشی طور پر ناک تھی اور آنکھوں کے دیدے تو تھے لیکن ان کے اوپر کھال نہیں تھی جس سے اس کی شکل خلائی مخلوق جیسی نظر آتی تھی۔
بھارت کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ایسے جانوروں کی پیدائش خوش قسمتی اور خوشحالی لاتی ہے چنانچہ جہاں کہیں کسی جانور کے ہاں ایسا معذور بچہ پیدا ہو اس کی پوجاشروع کر دی جاتی ہے۔ ماہرڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بکری کے اس بچے کی یہ حالت ’سائیکلوپیا‘ (Cyclopia)نامی عارضے کی وجہ سے ہوئی۔ یہ عارضہ بہت نایاب ہے اور لاکھوں میں کسی ایک حاملہ جانور کے پیٹ میں پلتے بچے کو لاحق ہوتا ہے۔جو بچہ اس عارضے کا شکار ہو اس کے دماغ کے دو ہیمی سفیئر الگ نہیں ہوتے چنانچہ اس کے چہرے کی بناوٹ بگاڑ کا شکار ہو جاتی ہے۔ ایسے بچے زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے۔ رپورٹ کے مطابق بکری کا یہ بچہ بھی چند دن بعد مر گیا تاہم جتنے دن یہ زندہ رہا، قرب و جوار کے لوگ بھی آ کر اس کے درشن کرتے رہے اور اس کی پوجا کرکے پرارتھنائیں کرتے رہے۔