آدمی نے اپنی بیوی کو قتل کر کے جسم کموڈ میں فلش کردیا

آدمی نے اپنی بیوی کو قتل کر کے جسم کموڈ میں فلش کردیا
آدمی نے اپنی بیوی کو قتل کر کے جسم کموڈ میں فلش کردیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک سفاک انسان نے اپنے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر ڈالے اور کموڈ میں فلش کر دیئے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 55سالہ ملزم کا نام ژو گوالی بتایا گیا ہے جس کا تعلق چینی صوبے ژی جیانگ سے ہے۔ اس کی 51سالہ اہلیہ ’لی‘ رات کو سو رہی تھی جب اس نے اسے تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے کموڈ میں فلش کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق قتل کے بعد ژو نے اپنی بیوی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروا دی تاہم ان کی رہائشی عمارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس کو ژو پر اپنی اہلیہ کے قتل کا شبہ گزرا جس پر اسے گزشتہ روز چینی شہر ہینگ ژاﺅ سے گرفتار کر لیا گیا۔ شہر کی لیگل اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ژو نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اتھارٹی کی طرف سے زید کہا گیا کہ ژو نے جس طریقے سے لی کو قتل کیا وہ انتہائی ظالمانہ اور سفاکانہ تھا۔ جس پر اسے کڑی سزا دی جائے گی۔ 

مزید :

بین الاقوامی -