گلگت میں اداکارہ نائلہ جعفری کے ساتھ انتہائی شرمناک واقعہ، ایک شخص گھر میں بھی گھس گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2افراد نے حملہ کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دو ملزمان نے اداکارہ کے گھر پر پتھراﺅ کیا، اس دوران اداکارہ نے دروازے کے درزوں سے اپنے موبائل فون کے ذریعے ملزمان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر ایک شخص دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا اور اداکارہ سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق نائلہ جعفری کی طرف سے آئی یو تھانے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے دو نامعلوم افراد کے خلاف گھر پر حملے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’ملزمان مجھ سے زبردستی مکان خالی کروانا چاہتے ہیں۔‘ لاک ڈاﺅن سے پہلے تک میں کراچی میں مقیم تھی اور اب اڑھائی ماہ سے گلگت میں ہوں۔ میں یہاں آئی تھی تاکہ فطرت کے قریب رہوں تاکہ کینسر کے مرض سے جلد صحت یابی ہو سکے۔“آئی یو تھانے کے ایس ایچ اوکا کہنا ہے کہ اداکارہ کی طرف سے گھر پر حملے اور پتھراﺅ کا ذکر کیا گیا ہے لیکن کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے صرف ملزمان کا حلیہ بتایا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ تین سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔