دنیا کے وہ امیر ترین ارب پتی جنہوں نے کالج کی تعلیم مکمل نہ کرسکنے کے باوجود بے تحاشہ دولت کمالی

دنیا کے وہ امیر ترین ارب پتی جنہوں نے کالج کی تعلیم مکمل نہ کرسکنے کے باوجود ...
دنیا کے وہ امیر ترین ارب پتی جنہوں نے کالج کی تعلیم مکمل نہ کرسکنے کے باوجود بے تحاشہ دولت کمالی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر آمدنی کو تعلیم سے منسوب کیا جاتا ہے۔ جو جتنا زیادہ پڑھا لکھا ہے، وہ اتنا ہی زیادہ کمائے گا۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہو سکتی ہے لیکن دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس عام تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ آج ہم ایسے ہی کچھ لوگوں کا ذکر کرنے جا رہے ہیں جو اپنی تعلیم پوری نہ کرسکے لیکن آج ارب پتی ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ان میں معروف فیشن ڈیزائنر رالف لورین کا نام بھی شامل ہے جن کی دولت اس وقت ساڑھے 5ارب ڈالر ہے ۔ تاہم انہیں نیویارک کی سٹی یونیورسٹی کے بیرش کالج سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سفر شروع کیا اور آج ارب پتی ہیں۔ایک عرصے تک دنیا کے امیر ترین آدمی رہنے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے۔ انہیں ہارورڈ سے نکال دیا گیا تھا اور آج انہیں ہارورڈ سے نکالا گیا کامیاب ترین شخص کہا جاتا ہے۔ ان کی دولت اس وقت 113.4ارب ڈالر ہے۔

ایپل کے بانی سٹیو جابز بھی ریڈ کالج میں پڑھتے تھے لیکن ڈراپ آﺅٹ ہو گئے۔ آج ان کی دولت 10.2ارب ڈالر ہے۔اوریکل کارپوریشن کے شریک بانی لیری ایلیسن دو بار کالج سے نکالے گئے تھے۔ آج ان کی دولت 71.9ارب ڈالر ہے۔ واٹس ایپ کے شریک بانی جین کوم سین جوز سٹیٹ یونیورسٹی کے ڈراپ آﺅٹ ہیں۔ انہوں نے 9سال تک یاہو کے ساتھ ملازمت کی او رپھر واٹس ایپ کی بنیاد رکھی جو بعد میں دنیا کا مقبول ترین میسنجر قرار پایا۔ ان کی دولت 10ارب ڈالر ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت اس وقت 97.5ارب ڈالر ہے۔ وہ بھی ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈراپ آﺅٹ ہیں۔ کیسینو کمپنی لاس ویگاس سینڈز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شیلڈن ایڈلسن سٹی کالج نیویار ک کے ڈراپ آﺅٹ ہیں۔ اس وقت ان کی دولت 30.1ارب ڈالر ہے۔ اس فہرست میں شامل باقی لوگوں میں ٹیڈ ٹرنر کی دولت 2.2ارب ڈالر، ٹائی وارنر کی دولت 2.2ارب ڈالر، ڈیوڈ گیفن کی دولت 8.8ارب ڈالر، مائیکل ڈیل کی دولت 35.6ارب ڈالر، ٹریوس کیلانک کی دولت 2.6ارب ڈالر، جیک ڈورسے کی دولت 8.4ارب ڈالر، امانشو اورتیگا کی دولت 63.9ارب ڈالر اور لی کا شنگ کی دولت 26ارب ڈالر ہے۔ یہ تمام لوگ بھی کالج اور یونیورسٹی کے ڈراپ آﺅٹ ہیں جنہوں نے اپنی محنت او رلگن کے بل پر تعلیم اور آمدنی کے متعلق پائے جانے والے عام تاثر کو غلط ثابت کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -