بھارتی اداکارہ کی خودکشی، اس سے چند منٹ پہلے فیس بک لائیو پر لوگوں کو کیا پیغام دیا؟ افسوسناک خبر آگئی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سشانت سنگھ راجپوت اور سمیر شرما کے بعد اب بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوپما پاٹھک نے بھی خودکشی کر لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق انوپما نے اپنے کرائے کے فلیٹ میں خودکشی کی اور اپنی جان لینے سے چند منٹ قبل فیس بک پر ایک لائیو ویڈیو کی۔ 10منٹ کی اس ویڈیو میں اداکارہ نے لوگوں کو اپنی تکالیف سے آگاہ کیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ کبھی کسی پر بھی اعتبار نہ کریں۔
انوپما کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ ”اگر آپ کسی کو اپنی تکلیف کے بارے میں بتائیں گے اور کہیں گے کہ آپ کو خودکشی کے خیالات آ رہے ہیں تو وہ خواہ آپ کا کتنا ہی اچھا دوست کیوں نہ ہو، اسی وقت آپ کو آپ کے حال پر چھوڑ دے گا تاکہ وہ خود مصیبت میں نہ پھنس جائے۔ اگر آپ نے خودکشی نہ کی تو وہی شخص بعد میں دوسروں کے سامنے آپ کی تضحیک کرے گا اور آپ کا تمسخر اڑائے گا۔ چنانچہ کسی کے ساتھ بھی اپنے مسائل شیئر مت کریں اور کسی کو بھی اپنا دوست مت سمجھیں۔ یہاں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے۔“
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ”انوپما کی لاش کے قریب سے اس کا ایک خط بھی ملا جو اس نے خودکشی سے قبل لکھا۔ اس خط میں خودکشی کی دیگر وجوہات کے ساتھ مالی مشکلات کو بھی ایک وجہ بتایا گیا ہے۔ خط میں انوپما نے منیش جھا نامی ایک شخص کا نام بھی لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ لاک ڈاﺅن سے پہلے ان کی سکوٹر لے کر گیا تھا اور پھر کبھی واپس نہیں آیا۔“